روس اور برطانیہ میں اختلافات برقرار، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا

روس اور برطانیہ میں اختلافات برقرار، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا

نیویارک: دنیا کی دو بڑی طاقتوں روس اور برطانیہ میں اختلافات کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگے۔ امریکا بھی برطانیہ کی حمایت میں میدان میں آگیا۔

برطانیہ نے جب 23 روسی سفیروں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کیا تو، روسی وزارت خارجہ نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ امریکا نے برطانیہ کی حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکی سفیر نے روس کو معاملے کا ذمہ دار ٹھرا دیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ روس برطانیہ میں 2 افراد کو اعصاب شکن زہریلا اسپرے کرنے کا ذمہ دار ہے اگر روس کو نہیں روکا گیا تو پھر وہ نیویارک پر بھی کیمیکل ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔

دوسری جانب روسی سفیر نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس ہائی پروفائل کیس سے متعلق ثبوت برطانیہ ہمیں فراہم کرے اس سے قبل روس اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتا ہے۔

روس نے اقوام متحدہ میں معاملے کی جلد اور شفاف تحقیقات کرانے کیلئے قرارداد پیش کردی، جسے برطانیہ نے مسترد کرد دیا۔