سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے بڑھ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے بڑھ گئی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے بڑھ گئی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 ہزار 731 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 129 روپے بڑھنے کے بعد 91 ہزار 864 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور بالترتیب قیمتیں 1370 روپے اور 1174.55 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

دس گرام سونے کی قدر 129 روپے بڑھنے کے بعد 91 ہزار 864 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور بالترتیب قیمتیں 1370 روپے اور 1174.55 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

خیال رہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 12 مارچ کو فی تولہ سونے کی قیمت2250روپے کی کمی سے 1 لاکھ 4 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1928روپے کی کمی سے 89 ہزار 550 روپے ہو گئی تھی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 1340 روپے پر آ گئی تھی۔ 

دوسری جانب رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال چھٹنے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 498 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی تھی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1080 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 978.51 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، بڑھوتری کے باعث انڈیکس کی 44 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 44766.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔