آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کیخلاف ہڑتال کی ٹھان لی

سڈنی: معاضوں کے مسئلے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے کرکٹ بورڈ کے خلاف ہڑتال پر غور شروع کر دیا۔ سابق کپتان اور آسٹریلوی بورڈ کے ڈائریکٹر مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ کرکٹرز جنوری سے ہی ہڑتال کے آپشن پر غور کررہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پلیئرز ایسوسی ایشن نے بورڈ کو ثالثی کی پیشکش کردی، اے سی اے کے چیف الیسٹر نکولس کہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا دھمکیاں دینے کے بجائے مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرے، تمام چیزوں کے باوجود پلیئرز اپنی پہلی پیشکش پر قائم ہیں کہ اس معاملے کو ثالث کے پاس لے جانا چاہیے، ہم کرکٹ آسٹریلیا کو بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ نیا ماڈل زبردستی قبول کرانے کیلیے دھمکیوں کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے معاملے کو ثالث کے پاس لے جائے۔