مذاکرات کامیاب،بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

 مذاکرات کامیاب،بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ:مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے  ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں  نے صوبے کے تمام شاہراہوں پر جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

 وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹروں  کے نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی۔   اس موقع پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹروں  کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے مگر انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی، احتجاج آئینی حق ہے تاہم شاہراہوں کی بندش غیر قانونی اقدام ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ شاہراہیں بند کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے پر قانون حرکت میں آئے گا، جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم رہیں گی، لیویز اور پولیس انسداد سمگلنگ میں تلاشی کے مجاز نہیں ہوں گے۔


اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیاہے  کہ ہر مسافر گاڑی میں ایک سکیورٹی اہلکار موجود ہوگا ،مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔بعد ازاں ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے یقین دہانی کروانے کے بعد احتجاج اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مصنف کے بارے میں