افغان طالبان جیت گئے ،مغربی طاقتیں ہار گئیں ،برطانیہ کا اعتراف 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,United Kingdom,UK

مانچسٹر:افغانستان میں افغان طالبان کی تیزی سے بڑھتی پیش قدمی کے بعد برطانیہ نے کھل عام اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا افغانستان پر طالبان کا قبضہ دنیا کی ناکامی ہے۔

برطانوی سیکرٹری دفاع بین والیس نے کہا  سب جانتے ہیں کہ افغانستان ختم نہیں ہوا،یہ دنیا کے لیے ایک کبھی نہ ختم ہونے والامسئلہ ہےاور دنیا کو اب اس کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ،بین والیس کا کہنا تھا افسوس کےکچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آ پائیں گے ،لیکن 20 برس کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔

واضح رہے گزشتہ روز طالبان کی طرف سے کابل کو فتح کر نے کے اعلان کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ افغانستان دہشتگردی کی آماجگاہ بنے، ہم معاہدے کےبغیر کسی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

دوسری طرف  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ افغانستان میں پرامن تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان سمیت تمام فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔