ٹریفک جام سے پچنے کیلئے اڑنے والی موٹر سائیکل متعارف کروادی گئی

ٹریفک جام سے پچنے کیلئے اڑنے والی موٹر سائیکل متعارف کروادی گئی

  کیلیفورنیا :Jetpack Aviation (JPA)  نے  جیٹ سے چلنے والی فلائنگ موٹر سائیکل پروٹو ٹائپ کی کامیاب آزمائشی پرواز کا اعلان کیا ، اس موٹر سائیکل  کو   جسکوسپیڈر کا نام دیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کمپنی صارفین کے لیے یومیہ  دو  ورژن تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جے پی اے نے سب سے پہلے 2019 میں اسپیڈر کی نقاب کشائی کی،  اس کے بعد اس میں بہتری لانے کیلئے کام کیا گیا ۔ 

سپیڈر انجینئرنگ کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے ۔ اس کارنامے کو سرانجام دینے میں کمپنی کو  18 مہینے لگے، ایک موٹرسایئکل میں ایسا  نظام  لگایا گیا ہے جو  ایک باقاعدہ لینڈ موٹرسائیکل کے طور پر کام کرتا ہے اور خود بخود پرواز میں رکاوٹ کو مستحکم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوا  میں پرواز کرنے والی اس موٹر سائیکل میں خود مختار طور پر اڑنے اور لینڈ کرنے کا  سسٹم بھی موجود ہے ۔

جے پی اے کے سی ای او ڈیوڈ میمن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دو سال کے اندر الٹرا لائٹ ورژن [جس کے لیے پائلٹ کے لائسنس کی ضرورت نہیں ہے] تیار ہو سکتا ہے ، الٹرا لائٹ ورژن کی رفتار  60 میل فی گھنٹہ اور  پرواز کا وقت 15 منٹ تک محدود ہوگا۔ تجرباتی ورژن میں پرواز کے لیے بنیادی پائلٹ کے لائسنس کی ضرورت ہوگی۔ اس ورژن کی رفتار تقریباً 250 میل فی گھنٹہ ہوگی اور پرواز کا وقت تقریباً 35 منٹ ہوگا۔

ڈیوڈ میمن کے مطابق اصل ڈیزائن میں چار ٹربائنیں تھیں لیکن حتمی ماڈل میں موٹر سائیکل کے ہر کونے پر کل آٹھ ہوں گی جو  حفاظت  کے ساتھ ساتھ  طاقت میں بھی اضافہ کریں گی ، اس کے علاوہ   اڑنے والی موٹرسائیکل میں 12 انچ نیویگیشن اسکرین، ہینڈ کنٹرولز اور ریڈیو سسٹم  بھی شامل ہوگا۔

پروٹو ٹائپ کا ایک اپ گریڈ شدہ سپیڈر 2.0 ورژن فی الحال سخت جان پڑتال کے مراحل سے گزر رہا ہے ۔  یہ  2023 تک تجارتی طور پر دستیاب ہوگا ،JPA نے  ہوا میں اڑنے والی اس موٹرسائیکل کے ورژنز کے لیے پری آرڈر لینا شروع کر دیئےہیں۔