ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

 ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ٹانک:خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آپریشن 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد  مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے اس آپریشن کو سراہا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں