غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، نیپرا نے کے الیکٹر ک کو ذمہ دار قرار دیدیا

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، نیپرا نے کے الیکٹر ک کو ذمہ دار قرار دیدیا
کیپشن: image by tribune.com.pk

کراچی : شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، نیپرا نے کے الیکٹر ک کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، بجلی کی طویل بندش نے عوام کی چیخیں نکال دیں.

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، 12 ،12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

بجلی بند ہونے سے پانی بھی نایاب ہوگیا ، شہری کہتے ہیں کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں ، دوسری جانب نیپرا نے لوڈشیڈنگ سے متعلق کے الیکٹرک کے دعوے مسترد کر دئیے۔

کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی نے لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا تھا , نیپرا نے کے الیکٹرک سے رمضان کا لوڈ شیڈنگ پلان بھی طلب کر لیا۔