سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
کیپشن: عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد خارج کرتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

فواد چوہدری کے مد مقابل امیدوار سید گوہر حیدر کی جانب سے دائر درخواست عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد خارج کرتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کیخلاف العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی

جسٹس عظمت سعید نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض دائر نہیں کیا۔ نئی درخواست کے بجائے اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری قومی اسمبلی کی نشست این اے 67 جہلم سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کی نااہلی سے متعلق درخواستیں الیکشن ٹریبونل اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں