مصر کے سابق صدر مرسی مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں چل بسے

مصر کے سابق صدر مرسی مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں چل بسے
کیپشن: image by facebook

قاہرہ : مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سابق صدر محمد مرسی ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت میں انتقال کر گئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق وہ کورٹ میں پیشی کے بعد بیہوش ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔

مشرق وسطیٰ میں عرب سپرنگ کے نامے سے چلنے والی تبدیلی کی لہر کے بعد محمد مرسی 2012 میں صدر منتخب ہوئے لیکن فوج نے ایک برس بعد ان کی حکومت کو ختم کر کے انھیں جیل میں بند کر دیا تھا۔

اقتدار سے علیحدہ کیے جانے کے محمد مرسی پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے 2011 میں اسلامی شدت پسندوں کو جیل سے بھاگنے میں مدد کی جس پر انھیں سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا گیا جسے ملک کی اعلی ترین عدالت نے ختم کر کے ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔