رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کا امکان ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کا امکان ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور: پاکستان میں ماہ  رمضان المبارک  کا آغاز 3 اپریل سے ہونے کا قوی امکان ہے، محکمہ موسمیات نے 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو نظر آنے کے قوی  امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  2 اپریل کو مطلع صاف رہے گا تاہم ملک کے چند حصوں میں بادل چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل سے متوقع ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی  فلکیاتی اور ارضی طبیعیاتی مطالعہ جات کی الزعاق رصد گاہ کے سربراہ ڈاکٹر خالد الزعاق نے  بتایا کہ رواں سال ماہ شعبان 29 روز پر مشتمل ہو گا جبکہ  ہفتہ 2 اپریل سے ماہ  رمضان  کا آغاز ہو گا  جو  30 روز پر مشتمل ہو گا۔ سعودی عرب میں یکم شوال اور عید الفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔

دوسری جانب  کویتی  میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات المرزوق نے وضاحت کی کہ اگر آسمان صاف اور بادل چھٹے رہے  تو ماہ رمضان کا چاند جمعہ کی پہلی اپریل کو نظر آجائے گا۔ چاند کی پیدائش کویت کے مقامی وقت کے مطابق یکم اپریل بروز جمعہ صبح نو بج کر 25 منٹ پر ہوگی اور غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد تک  آسمان پر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس  قوی امکان ہے کہ ماہ شعبان  29 دن کا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں