ناراض اراکین کے بعد شاہ محمود قریشی کا بھی اہم بیان سامنے آگیا 

Shah Mehmood Qureshi, PTI, Imran Khan

ملتان :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  اتنے ذمہ دار لوگوں کی غیرذمہ دارانہ گفتگو پر تعجب ہے،پارٹی سےانحراف کرنیوالےاراکین سے متعلق اعتزازاحسن کامؤقف وزن رکھتاہے،عمران خان دباؤ میں کبھی گھبرانے والے نہیں ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملکی سیاسی صورتحال  پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ پیپلزپارٹی میں وہ سوچ نہیں جو بھٹو دورمیں ہواکرتی تھی،پیپلزپارٹی پر اب زرداری کی چھاپ آچکی ہے ،پیپلزپارٹی میں زرداری کی سوچ اور طورطریقےنظرآرہےہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ ان ممبران کو کوئی ڈرا یا دھمکا نہیں سکتا یہ فیصلوں میں آزاد ہیں،اندرونی و بیرونی سازشوں کا قانون کے دائرےمیں رہ کر مقابلہ کرینگے ،پارٹی مل کر فیصلہ کرے گی کہ صورتحال پر کیا کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس  ہے وہ پاکستان آرہےہیں،عمران خان پر دباؤ ڈالنے میں یہ لوگ ناکام ہوں گے ،عمران خان مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور ہم  کر کے دکھائیں گے ،حوصلہ دینے کیلئے نمبر بڑھا کر بتایاجاتاہے ۔

ممبرز  نمبر گیم پر قیاس آرائیاں ہیں،کسی ممبر کا جائز مسئلہ ہے تو اس پر ضرور بات کرینگے ،انکا کہنا تھا کہ  ارکان کی بولی لگانا،ٹکٹوں کے وعدے کرناغیرمناسب ہے،ماضی میں ٹکٹوں کےوعدوں کےبعدبھی  انحراف کیاگیا۔