وزیر اعظم عمران خان اپنے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں بول پڑے

 وزیر اعظم عمران خان اپنے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں بول پڑے
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان اپنے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے نامزد وزیراعلیٰ  عثمان  بزدار کیساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے عثمان بزدارکو ایماندارپایا ہےاور عثمان بزدارمیرے نئے پاکستان کی آئیڈیالوجی پرپورہ اترتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عثمان بزدار کاتعلق پنجاب کےپسماندہ علاقے ڈی جی خان سے ہےاور اس علاقے میں بجلی نہیں،پانی نہیں۔ڈی جی خان ڈویژن کےاس پسماندہ علاقے میں دولاکھ لوگوں کیلیے صرف ایک ڈاکٹرہے۔عثمان بزداراس علاقے کی پسماندگی کوجانتے ہیں۔

عمران خان نے امید ظاہر کی عثمان بزداربطور وزیراعلیٰ پنجاب ان علاقوں کی پسماندگی دورکرسکیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب کوایک نظر انداز علاقے سے وزیراعلٰی ملا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عثمان بزداربطوروزیراعلیٰ پوری طرح آگاہ ہیں کہ وہاں کیا کرنا ہے۔میں ہر طرح سے عثمان بزدارکی بھرپور طریقے سے حمایت کرتا ہوں۔