انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 232 رنز سے شکست دیدی

 انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 232 رنز سے شکست دیدی

ایمسٹرڈیم: ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ اسکور کرنے والے انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 232 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بنایا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل بھی انگلینڈ کے پاس ہی سب سے زیادہ 481 رنز بنانے کا ریکارڈ تھا۔
  انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ جوس بٹلر 162 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ڈیوڈ ملان نے 125 اور فل سالٹ نے 122 رنز سکور کیے۔ علاوہ ازیں لیام لونگ سٹون 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کے 499 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ناتجربہ کار ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا اور گیم کو آخری اوور تک لے گئی تاہم تاریخی  ہدف کو حاصل نہ کرپائی۔ نیدرلینڈز کی ٹیم 49.4 اوورز میں 266 رنز  بنا کر آل  آؤٹ ہوگئی۔ نیدرلینڈز کی طرف سے وکٹ کیپر  سکاٹ ایڈورڈز 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ اوپنر میکس او ڈوڈ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

مصنف کے بارے میں