شاہ رخ خان نے عامر خان سے ملاقات کی اصل کہانی بتا دی

ممبئی: بالی ووڈ کے خانزجب کبھی بھی ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں یا کسی تقریب میں ملتے ہیں تو وہ ضرور خبروں کی زینت بن جاتے ہیں اوراس بارجب کنگ شا ہ ر خ خان سے اداکارعامرکی ملاقات میں فلموں پربات چیت کا پوچھا گیا تو انہوں نے کچھ منفرد جواب دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان سے انٹریوکے دوران پوچھا گیا کہ وہ مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں توکنگ خان نے جواب دیا کہ میں نے عامر خان سے ان کے گھر پر ضرور ملاقات کی ہے لیکن میں صرف اس لیے گیا تھا کیونکہ عامر کی سالگرہ تھی اورمیں انہیں سالگرہ پرمبارکباد دینے گیا تھا اور ہم دونوں جب بھی ملاقات کرتے ہیں تو فلموں کی کوئی بات نہیں کرتے ہیں۔شاہ رخ خان نے مزید کہا ہم دونوں کو فلموں پر بات کئے بہت عرصہ ہوگیا، جب بھی ہم ملتے ہیں تو گپ شپ کرتے ہیں، مصروفیت نہیں ہوتی تو کبھی میں ملنے چلا جاتا ہوں اور کبھی عامر خود آجاتا ہے۔