وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرہ 15 لاکھ خاندانوں کو فی خاندان 25 ہزار روپے دینے کا اعلان 

وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرہ 15 لاکھ خاندانوں کو فی خاندان 25 ہزار روپے دینے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ 15 لاکھ خاندانوں کو فی خاندان 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم تین دن کے اندر متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج سے میں نے سیلاب متاثرین کیلئے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کا آغاز کر دیا ہے. ملک بھر کے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 25 ہزار کیش امداد کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے. تباہی کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 37.2 ارب روپے 90 لاکھ افراد تک فوری طور پر پہنچائے جارہے ہیں ۔ یہ امدادی رقم مشترکہ سروے کے بعد جانی و مالی نقصان کی مد میں دی جانے والی رقم کے علاوہ ہے۔ سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی ہمارا قومی مشن ہے۔ 

مصنف کے بارے میں