وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج ،پولیس کا آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج

وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج ،پولیس کا آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج
سورس: File photo

بنی گالہ، اساتذہ کا مستقل نہ کرنے پر وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا ۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ پولیس نے متعدد سکول ٹیچرز کو گرفتار بھی کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سیکنڈری اسکول ایجوکیٹرز کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ نے مستقل نہ کئے جانے پر احتجاجی دھرنا دیا ۔ 

پولیس نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس استعمال کی اور لاٹھی چارج کیا ۔ 

 احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2014 میں ایس ٹی ایس امتحان پا س کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن وعدہ پورا نہیں کیا جارہا ۔ اساتذہ نے کہا کہ حکومت ہمیں مستقل کرنے کی بجائے نکالنا چاہ رہی ہے ۔ 

پنجاب بھر سے اساتذہ کورنگ چوک کے قریب اکٹھے ہوئے بنی گالہ تک ریلی نکالی  اور وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا  ۔ پولیس نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی جانب جانے والا راستہ سیل کردیا۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کو مستقل نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔