کلبھوشن کیس:بھارتی وکلا کوئی ایک بھی ثبوت عالمی عدالت انصاف میں پیش نہ کر سکے

کلبھوشن کیس:بھارتی وکلا کوئی ایک بھی ثبوت عالمی عدالت انصاف میں پیش نہ کر سکے
کیپشن: image by facebook

کوپن ہیگن:پاکستانی ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کوئی بھارتی وکیل کلبھوشن یادیو کیس میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا ہے ، عالمی عدالت انصاف میں انھوں نے پاکستانی وفد سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق عالمی عدالت انصاف میں آج کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پاکستانی وکلا نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اگر کلبھوشن یادیو بھارتی آفیسر ہے تو اس کے دستاویزات ہمیں دکھائے جائیں ، اس کی سیلری سلپ ، آرمی کارڈ ،اس کا پاسپورٹ اور وہ کب جاری کیا گیا اور اس کی تاریخ تنسیخ دی جائے۔

اگر کلبھوشن یادیو بھارتی ریٹائرڈ آرمی آفیسر ہے تو اس کی پینشن کی سلپ یا اس کی فوج سے ریٹائرمنٹ کے دستاویزات عدالت میں پیش کیے جائیں ، بھارتی وکلانے نہ صرف پاکستانی وفد سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا بلکہ سماعت کے دوران کوئی ایک ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے موقع پر شریک پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی وکلا کا شروع دن سے اب تک ایک ہی موقف ہے کہ کلبھوشن کو رہا کر دیا جائےجبکہ وہ اب تک اس کیس میں کوئی ایک ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔