دوران عدت نکاح کیس : آئندہ سماعت پر خاور مانیکا کے وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے ،عدالت نے عندیہ دے دیا

 دوران عدت نکاح کیس : آئندہ سماعت پر خاور مانیکا کے وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے ،عدالت نے عندیہ دے دیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی  کو  دوران عدت نکاح کیس میں  عید سے قبل ریلیف نہ مل سکا۔ سزا کے خلاف اپیلوں پر خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی  آج بھی پیش نہ ہوئے سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا ہے کہ اگر آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ پیش نہ ہوئے تو سزا معطلی پر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

 آئندہ سماعت پر رضوان عباسی پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے ،جج شارخ ارجمند نے عندیہ دے دیا۔ 

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی  کو  دوران عدت نکاح کیس میں سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا ہے کہ اگر آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ پیش نہ ہوئے تو سزا معطلی پر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

 بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اگر پراسیکیوشن آجائے اور بحث کرے تو میں بھی بحث کروں گا اور سزا معطلی کی استدعا 

عثمان گل ایڈووکیٹ نے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ ان کیسز میں سماعت رات گئے تک ہوتی ہیں، ٹرائل کورٹ نے ایمرجنسی میں سماعت کی، بیانات بھی مکمل نہ تھے، ملزمان کے بیانات کا پراسس بھی مکمل نہ کیا گیا، اعلی عدالتوں نے عدالتی اوقات کار کے دوران سماعتوں سے متعلق فیصلے دیے۔

جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ دیر تک سماعتوں سے متعلق بھی کوئی فیصلہ موجود ہے کیا ؟

وکیل عثمان گل نے کہا کہ نہیں، ایسا کسی عدالت کا کوئی فیصلہ موجود نہیں، ٹرائل کورٹ نے صبح، شام اور رات گئے تک سماعتیں کیں۔ ملزمان کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ عدالت سے کہتے رہے کہ تیاری کرنے دیں لیکن موقع نہ دیا گیا، ٹرائل کورٹ نے ہمیں شواہد کا بھی کوئی موقع نہیں دیا گیا۔وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا کہ یو ایس بی دی وہ بھی نہ مانی گئی، ٹرائل کورٹ نے کہا 10 منٹ ہیں تیاری کرلیں، مجھے آرڈر ہے کیس ختم کرنا ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نکاح لاہور ہوا، کیس یہاں کردیا گیا۔

وکیل عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے بریت درخواست دائر کی وہ بھی اسی وقت مسترد کردی گئی، فیصلے میں کہا گیا کہ نکاح درست نہ تھا۔وکیل عثمان گل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعلی عدلیہ کے فیصلے پڑھے اور ان کی نقول عدالت میں پیش کر دیں۔

وکیل عثمان گِل نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کہا بشریٰ بی بی نے خاورمانیکا کا رجوع کا حق ختم کیا، خاورمانیکا نے تین بار بشریٰ بی بی کو طلاق دی، پیچھےکیا رہ جاتا پھر؟عثمان گِل نے سیشن عدالت میں مختلف طلاقوں کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اگر خاورمانیکا نے طلاق دے دی تو پھر رجوع کا حق ختم ہو گیا۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یو ایس بی مل گئی ہے استدعا ہے عدالت اسے دیکھ لے۔عدالت نے عملہ کو دوران ٹرائل عدالت میں جمع کرائی گئی یو ایس بی چلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

دوران ٹرائل وکلا صفائی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی یو ایس بی چلا دی گئی، یو ایس بی میں خاور مانیکا کا بیان اور بشری بی بی سے متعلق رائے شامل ہے۔

خاور مانیکا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری سابق اہلیہ بشری بی بی پاکباز اور انتہائی شریف ہیں، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے گھر میں اختلافات نہیں ہوئے۔

دوران سماعت نکاح خواں مفتی سعید کے سینئر صحافی کو دیے گئے بیان کی ویڈیو بھی چلا دی گئی، ویڈیو میں مفتی سعید کا نکاح اور عدت سے متعلق بیان بھی شامل ہے۔عدالت میں کیس کے گواہ مفتی سعید کا عدت کے حوالےسے بیان چلا دیا گیا، وکیل سلمان اکرم راجا کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں مفتی سعید پر کی گئی جرح عدالت میں پڑھی گئی۔

سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ ہمارے خلاف ٹرائل میں ہرکام جمعہ کو شروع ہوتا تھا اور ہفتےکو فیصلہ آجاتا تھا، مفتی سعید نے کہا مجھ سے عون چوہدری نے رابطہ کیا۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ مفتی سعید نے کہا پچھلے اور نئے کیس میں بھی عون چوہدری نے مجھ سے رابطہ کیا، مفتی سعید نے کہا میرا نکاح اور عدت کے حوالے سے بیان وہی ہے جو دیا۔

 وکیل سلمان اکرم بولے جان بوجھ کر رضوان عباسی پیش نہ ہوئےآج وقت ضائع ہوا دو سماعتوں کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔سلمان اکرم راجہ نے بشری بی بی کی سزا معطلی کی استدعا کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے اگر رضوان عباسی آئندہ پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا ۔ آئندہ سماعت پر اگر اپیل پر دلائل نہ دیے تو سزا معطلی پر دلائل سن لیں گے۔

عدالت نے آج کی سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا شکایت کنندہ کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں لگایا گیاآئندہ سماعت پر شکایت کنندہ حاضر نہ ہوئے تو سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی ،  بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں