وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب
کیپشن: علاقائی سلامتی،کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا معاملہ زیر غور آئے گ۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدار ت آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبار ہ طلب کرلیا گیا ہے جس میں علاقائی سلامتی،کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔اجلاس میں قومی اور داخلی سلامتی کے معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان،وزرائے دفاع، داخلہ ، اور خارجہ شرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

خیال رہے کہ قومی سلامتی کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت ممبئی حملے سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا گیا تھا۔وزیرِاعظم ہاؤس میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیرِ دفاع اور خارجہ خرم دستگیر، وزیرِ خزانہ مفتاح اسمٰعیل اور مشیرِ قومی سلامتی امور لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

اجلاس میں جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی موجود تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں