جماعت اسلامی نے رانا ثناء اللہ کی وضاحت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

جماعت اسلامی نے رانا ثناء اللہ کی وضاحت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

فیصل آباد:جماعت اسلامی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی طرف سے قادیانیوں کو مسلمان قرار دیئے جانے کے بیان کی وضاحت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے


تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور کارکن نے جمعہ دوپہر دوبجے چنیوٹ بازار سے گھنٹہ گھر تک احتجاجی مارچ کرنے اعلان کیا ہے ،جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کئی بار اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ختم پر نبوت ﷺ پر کامل ایمان نہ رکھنے والا شخص مسلمان نہیں ،ختم نبوت کے معاملے پر قطعا کوئی دوسری رائے نہیں


فیصل آباد جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والی ایک پر یس نوٹ میں صوبائی وزیر قانون کی طرف سے قادیانیوں کو مسلمان قرار دیئے جانے کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکن جمعہ دوپہر دوبجے چنیوٹ بازار سے گھنٹہ گھر تک احتجاجی مارچ کریں گے،ہر صوبائی حلقہ سے کارکن زونل امراء کے قیادت میں جلوسوں کی شکل میں ریلی میں شرکت کریں گے،برادر تنظیمات کو ہدف مقرر کر دیئے گئے ، عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،بیس کروڑ مسلمان اپنی جانیں قربان کر دیں مگر ناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔