عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس سسٹم محفوظ رہا : نادرا

عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس سسٹم محفوظ رہا : نادرا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: نادرا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران آر ٹی ایس سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا تھا۔

نادرا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران آرٹی ایس سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا تھا جبکہ نادرا نے اپنی رپورٹ میں ذیلی اداروں کی کارکردگی تسلی بخش قرار دے دی ہے ، نادرا رپورٹ کے مطابق آر ٹی ایس سسٹم 25 جولائی کو شام 5 سے 27 جولائی شام 5 بجے تک فعال رہا، نجی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کے انعقاد، نتائج تک سسٹم محفوظ رہا ہے۔

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا گیا ہے، نادرا کی رپورٹ کو پارلیمانی کمیشن کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب نجی کمپنی نے بھی رپورٹ میں فائروال سسٹم کی سیکیورٹی مثبت قرار دے دی ہے، نادرا رپورٹ کے مطابق تصدیقی رپورٹ کی فرانزک آڈٹ کے ذریعے جانچ کی جاسکتی ہے۔