پی پی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی،خرابی وزیراعظم نے پیدا کی وہ ہی ٹھیک کریں:بلاول 

پی پی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی،خرابی وزیراعظم نے پیدا کی وہ ہی ٹھیک کریں:بلاول 
کیپشن: پی پی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی،خرابی وزیراعظم نے پیدا کی وہ ہی ٹھیک کریں:بلاول 
سورس: file

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے  قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کے کچھ ارکان کی رائے تھی کہ اجلاس میں اپنا موقف رکھنے کے بعد بائیکاٹ کیا جائے۔ 

نیونیوز کے مطابق  پیپلز پارٹی کے اکثر اراکین کی رائے تھی کہ اجلاس میں شرکت نہ کی جائے جس پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ادھر اپنے ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کےپیچھے چھپنا چاہتی ہے،  ‏یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ  ہے ، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں۔

انہوں نے کہا کہ  ‏وزیراعظم نےقومی اسمبلی کوکسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا۔‏وزیراعظم نےقومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، ‏لوگ جاں بحق ہوئے،500 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،انٹرنیٹ بند کردیاگیا،۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر تنظیم کو کالعدم قراردیا۔ ‏ٹی ایل پی سےکیاگیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایاگیا۔ انہوں  نے کہا کہ ان حالات کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں وہ ہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں۔