سعودی عرب میں پہلے فیشن ویک کا انعقاد 26 مارچ کو کیا جائے گا

سعودی عرب میں پہلے فیشن ویک کا انعقاد 26 مارچ کو کیا جائے گا

ریاض : سعودی فیشن کونسل کے مطابق  سعودی عرب کی تاریخ میں پہلا عرب فیشن ویک مارچ میں منعقد ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان  کی رہنمائی میں سعودی عرب تیل کی دولت سے انحصارختم کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہاہے  اور اس ضمن میں نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ۔جبکہ ثقافت فروغ دینے کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

عرب فیشن ویک 26 مارچ سے 31 مارچ تک سعودی دار الحکومت ریاض میں منعقد کیا جائےگا جبکہ اس کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں ہو گا۔ فیشن ویک کا انعقاد سعودی عرب میں خواتین کو زیادہ  سے زیادہ نمائندگی دیناہے ۔


فیشن ویک کے لیے ریاض کے سوشیو اکنامک  ایپکس سنٹر کو منتخب کیا گیاہے ۔واضح رہے دسمبر میں عرب فیشن کونسل نے دارالحکومت ریاض میں سنٹر کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔یاد رہے کہ دبئی میں پچھلے پانچ عرب فیشن ویک کے بعد چٹھے عرب ویک کا انعقاد سعودی عرب میں ہونے والے فیشن ویک سے پہلے 6 مارچ کو ہوگا ۔ جس کے بعد عرب کونسل 26 مارچ کو ریا ض شہر میں سعودی تاریخ کے پہلے فیش ویک کا انعقاد کر یگی ۔.