فرحان اختر بہت جلد ثانیہ مرزا اور ان کے والد کے ساتھ فلم کریں گے

فرحان اختر بہت جلد ثانیہ مرزا اور ان کے والد کے ساتھ فلم کریں گے

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار و فلمساز فرحان اختر بہت جلد ثانیہ مرزا اور ان کے والد کے ساتھ فلم کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و فلمساز فرحان اختر نے اشارہ دیا ہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے والد کے ہمراہ بہت جلد فلم میں نظر آئیں گی۔

فلم میں ثانیہ مرزا اور ان کے والد کے مابین تعلق کو واضح کیا جائے گا جبکہ سماجی بیداری مہم ایم اے آر ڈی فلم کا حصہ ہو گی۔ البتہ اس فلم کے حوالے سے مذید کچھ نہیں بتایا گیا لیکن فلم بہت جلد ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے گزشتہ سال فرحان اختر اور ان کی اہلیہ ادھونا اختر نے اپنی 15 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شادی سے قبل فرحان اختر اور ادھونا کی دوستی تین سال تک رہی، جس کے بعد 2000 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھے، ان کی دو بیٹیاں شکیا اور اکیرا ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں