حکومت کیخلاف نیا محاذ،زرداری ،فضل الرحمن کی اہم ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا

حکومت کیخلاف نیا محاذ،زرداری ،فضل الرحمن کی اہم ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر سابق صدرآصف علی زرداری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں رہنماوں نے حکومت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے،اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں سیاسی انتقام ہے،انھوں نے کہا کہ حکمرانوں میں گلی، محلہ چلانے کی اہلیت نہیں ملک کیسے چلا سکتے ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نیب کے سامنے پیش ہوئے، اس وقت پر پی پی کے جیالوں نے شدید احتجاج کیا. پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے خاصی بدمزگی ہوئی۔اس سے قبل فضل الرحمن نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے سے متعلق بھی ایک اہم بیا ن دیا ہے ،لگتا ہے کہ اپوزیشن اب حکومت کیخلاف کوئی نیا محاذ کھولنے کی تیاریاں کر رہی ہے ۔