Get Alerts

 وزیراعظم شہباز شریف کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار افسوس

 وزیراعظم شہباز شریف کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی، شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی عزت و وقار کے ساتھ وقف کی۔ پاکستان ان کی گراں قدر خدمات اور یاد کو قدر و احترام سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ٹیگز: