مصباح الحق کا بچوں کیلئے دل کا ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان

مصباح الحق کا بچوں کیلئے دل کا ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان مصباح الحق نے دکھی انسانیت کی خدمت کی ٹھان لی، قومی ہیرو نے 2 ارب روپے کی لاگت سے بچوں کے دل کی مفت سرجری کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تعمیر کیا جانے والا یہ ہسپتال 125بستروں پر مشتعمل ہو گا جہاں بچوں کے دل کی سرجری کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی تیار کرے گا تاکہ مستقبل میں پاکستان کے دوسرے حصوں میں بھی اس قسم کے ادارے قائم کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر مصباح الحق اس ہی سلسلہ میں سعودی عرب اور بحرین کے دورے پر 25جنوری روانہ ہونگے جہاں وہ پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے اور مخیر حضرات سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کریں گے ۔

واضح رہے کہ اس قومی وزیر اعظم عمران خان بھی شوکت خانم کے نام سے کینسر ہسپتال بنا چکے ہیں، جبکہ شاہد آفریدی بھی ریٹائر ہونے کے بعد اپنی فلاحی فاونڈیشن چلا رہے ہیں۔