جب جہاز بھر بھر کر لاتے تھے اس وقت ضمیر کی آواز اچھی تھی اب کیا ہوا ؟: حمزہ شہباز

جب جہاز بھر بھر کر لاتے تھے اس وقت ضمیر کی آواز اچھی تھی اب کیا ہوا ؟: حمزہ شہباز

لاہور: پاکستان  مسلم لیگ (ن)   کے رہنما  حمزہ  شہباز    نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے جب جہاز بھر بھر کر لاتے تھے اس وقت ضمیر کی آواز اچھی تھی اب کیا ہوا ؟  تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی ہواس باختہ ہو گئے ہیں ۔

حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، اب قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف تڑیاں لگانے سے کچھ نہیں ہو گا ، آپ لوگوں کے گھروں میں گھس گئے ہیں کبھی کہتے ہیں بچوں سے کوئی  شادی نہیں کرے گا کبھی کہتے ہیں سکول نہیں جا سکیں گے ، کیا یہ بنانا ریپبلک ہے آپ نے چار سال میں سوائے بھوک کے دیا کیا ۔ لوگوں کے جھونپڑے گرا کر اپنا بنی گالا ریگولرائز کروا لیتے ہیں 

لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی لوگوں نے عوام کی جانب جانا ہے آپ تو بنی گالا میں چھپ جائیں گے ، خود آپ الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں ۔ آپ نواز شریف سے منی لانڈرنگ اور ایون فیلڈ کا جوب مانگتے ہیں ،  کیا آپ کے فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کا جواب دیا ؟ اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے ، اب  آپ اللہ کی پکڑ میں ہیں ۔ عمران نیازی تم نے جتنے باونسر اور  یارکر پھینکنے تھے پھیک چکے اب اپوزیشن  گگلی کروائے گی۔

حمزہ شہباز نے صدر عارف علوی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  صدر پاکستان نے ہمیں مایوس کیا ، ایوان صدر آرڈینینس فیکٹری بن چکا ہے ۔صدر پاکستان کے کم اور عمران خان کے یس مین بن چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں