Get Alerts

ٹرمپ اور ظہران ممدانی کی ملاقات، نیویارک اور امیگریشن پر گفتگو

ٹرمپ اور ظہران ممدانی کی ملاقات، نیویارک اور امیگریشن پر گفتگو

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں نیویارک سے متعلق امور اور امیگریشن سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کو ایک محفوظ شہر بنایا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت کو دنیا کی بہترین معیشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ امریکی صدر نے فیک نیوز کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک بھی قرار دیا۔

 دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے بعض صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف امریکی میڈیا اداروں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقCNN، فاکس نیوز، این بی سی، اے بی سی اور سی بی ایس نیوز سمیت بڑے امریکی نیوز اداروں نے صدر ٹرمپ کی کوریج کے بائیکاٹ یا صدارتی کوریج میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

 میڈیا اداروں اور وائٹ ہاؤس کے درمیان صحافیوں کی رسائی اور کوریج سے متعلق اختلافات کے باعث معاملہ مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

ٹیگز: