Get Alerts

عطاء تارڑ کا دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ، قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی پر گفتگو

عطاء تارڑ کا دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ، قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی پر گفتگو

اکوڑہ خٹک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین اور مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران ملک میں قیامِ امن، مذہبی ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام معاشرے میں امن اور برداشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات **قومی پیغامِ امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

 ملاقات میں ملک میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

ٹیگز: