ملتان: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے جاری رہیں گے، جبکہ لانگ مارچ کو وزیراعظم کی یقین دہانی پر عارضی طور پر روکا گیا ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی یقین دہانی پر اعتماد کر رہے ہیں، امید ہے کہ وزیراعظم جلد عوام کو حقیقی ریلیف دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو فوری طور پر لانگ مارچ کیا جائے گا۔جماعت اسلامی لانگ مارچ سے دستبردار نہیں ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرولیم لیوی ختم نہیں کرتی تو احتجاج کیسے روکا جاسکتا ہے۔ مہنگائی نے عوام کو شدید متاثر کیا ہے، حکومت کو خالی باتوں کے بجائے عملی طور پر بڑا ریلیف دینا ہوگا۔