Get Alerts

 آزاد فلسطین کی آواز بنتے رہیں گے، مسئلہ کشمیر بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، اردوان

 آزاد فلسطین کی آواز بنتے رہیں گے، مسئلہ کشمیر بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، اردوان

نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی آواز بنتا رہے گا اور فلسطینی عوام کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرتا رہے گا۔

 رجب طیب اردوان نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی فلسطین کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے۔

 ترک صدر نے کہا کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھاری اکثریت تسلیم کر چکی ہے، تاہم فلسطینی صدر محمود عباس مسلسل دوسرے سال جنرل اسمبلی کے ایوان میں موجود نہیں ہیں۔

 انہوں نے مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ فلسطینی عوام کے مؤقف کو دنیا تک پہنچانے اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی آواز مؤثر انداز میں اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ٹیگز: