زینب کی گرفتاری کس کا کارنامہ ہے ٗ سوشل میڈیا پر عوام کے خیالات جانئے

زینب کی گرفتاری کس کا کارنامہ ہے ٗ سوشل میڈیا پر عوام کے خیالات جانئے


سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے زینب قتل کیس پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے جہاں پر کئی لوگوں نے اس کو مسلم لیگ حکومت کی کامیابی قرار دیا ہے وہیں پر کچھ لوگ اسے چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس کا نتیجہ قرار درہے ہیں ۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ہلچل دیکھنے کو ملی


ایک صارف نے ٹویٹر پر کہا کہ زینب کا قاتل ایک درندہ ہے اور اس درندے کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ لیکن یہی درندے ہمارے معاشرے کی پیداوار ہیں۔ انہیں کس نے ایسا بنایا؟ہمیں نہ صرف بچوں کو ان درندوں سے بچانا چاہیے بلکہ انسانوں کو بھی درندہ بننے کے روکنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔


اسی طرح ایک اور صارف نےٹویٹ کی کہ زینب قتل کیس کے متعلق کئی وجوہات زیر غور ہیں۔ جیسا کہ میڈیا بیان میں ملزم کے پکڑے جانے کے حوالے سے لفظ Accusedاستعمال کیا گیا۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں مجرم تبھی ہوتا جب وہ مکمل تفتیش کے عمل سے گزرے۔ اور جرم قبول کر لے۔ جب تک جرم ثابت نہ ہو وہ معصوم ہی رہتا ہے۔ چاہے وہ طفل ایذا رساں ہو۔