آزادجموں وکشمیر کی تاریخ کی پہلی تعلیمی پالیسی کا اجرا

آزادجموں وکشمیر کی تاریخ کی پہلی تعلیمی پالیسی کا اجرا

 
مظفرآباد : آزادجموں وکشمیر کی تاریخ کی پہلی تعلیمی پالیسی کا اجراء کردیا گیا۔آزادجموں وکشمیر کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں محکمہ ایلیمنڑی اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،اس طرح آزادجموں وکشمیر پاکستان کے صوبوں اور انتظامی یونٹس میں اپنی تعلیمی پالیسی رکھنے والے پہلا انتظامی خطہ بن گیا۔ 

 آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے ماہرین تعلیم کی مشاورت سے اپنی تعلیمی پالیسی کی تشکیل کا عمل شروع تھا،ماہرین تعلیم نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع پالیسی دستاویز تیار کی آزادجموں وکشمیر کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ ایلیمنڑی اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے تعلیمی پالیسی 2023-24کا اجراء کردیا۔ 

  
22ابواب پر مشتمل اس نئی تعلیمی پالیسی میں تعلیمی شعبہ کے اہداف، ویژن، مشن، اغراض و مقاصد، نئی نسل کی اسلامی تقاضوں کے مطابق کردار سازی، STEAMایجوکیشن، کمیونٹی لیڈرشپ اینڈ انٹرپرینیورشپ ایجوکیشن، ٹیچرز ٹریننگ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، انفارمیشن اینڈ کمیوٹیکنیشن ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی) نجی شعبے کی تعلیم، دینی مدارس کے معاملات، نصاب اور درسی کتب، گورننس اور لیڈر شپ، قدر پیمائی اور جانچ پڑتال، نجی شعبے کی شراکت داری، جسمانی تعلیم، سکاؤٹنگ اینڈ گائیڈنگ، سپیشل ایجوکیشن، تعلیم کی فنانسنگ اور ودسرے پہلوؤں پر جامع پالیسی گائیڈلائنز فراہم کی گئی ہیں۔

تعلیمی پالیسی میں نئی نسل کی کردار سازی کو خصوصی طور پر فوکس کیا گیا ہے جس میں 25قومی اوصاف کی آبیاری شامل ہے۔اس طرح بے مقصد تعلیم کی بجائے ایک طرف دینی و سماجی اقدار کی پاسداری اور دوسری طرف سائنس، ٹیکنالوجی، Entrepreneurshipاور سٹیزن شپ جیسے جدید رجحانات کو پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں