پاکستان میں سیلاب  سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

  پاکستان میں سیلاب  سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

نیویارک: وزیر خارجہ  بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا تھا  پاکستان میں سیلاب  سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر  ہوئے ہیں ،

وزیر خارجہ بلاول بھٹو پاکستان کی سربراہی میں جی 77 ممالک کا اجلاس ہوا ، اجلاس سے خطاب میں  بلاول بھٹو  زرداری کاکہنا تھا ترقی پذیر ملکوں میں عوام کی فلاح کیلئے ترقی یافتہ ممالک کردار ادا کریں،  چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،  موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں کی مدد کی جائے ، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑی تباہی کا سامنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کا ایک تہائی رقبہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے،  پاکستان کو متاثرہ علاقوں کی بحالی کے بڑے چیلنج  کا سامنا ہے، مشکل گھڑی میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حمایت  اور ان کے پاکستان کے دورہ پر ا ن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  وزیر خارجہ  نے کہا مالیاتی نظام کو پائیدار ترقیاتی اہداف کے مطابق بنایا جائے ،  موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات کم کرنےکیلئےماحول دوست توانائی ذرائع اپنانا ہوں گے، موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں  کیلئے  قرضوں کو ری شیڈول کرنا ہوگا، ترقی پذیر ملکوں کی برآمدات بڑھانے کیلئے  ترجیحی مراعات دینا ہوں  گی ۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا علاقائی و عالمی ترقی کیلئے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو سراہتے ہیں،  چینی صدر کے منصوبے سے دنیا کے مختلف حصوں میں روابط مضبوط ہوں گے ،سی پیک منصوبے سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہوگا ۔