آف شور کمپنیوں کا سرمایہ پاکستان لانے والوں کو سزا نہیں بلکہ چھوٹ دی جائے گی،خصوصی پیکج تیار

آف شور کمپنیوں کا سرمایہ پاکستان لانے والوں کو سزا نہیں بلکہ چھوٹ دی جائے گی،خصوصی پیکج تیار

اسلام آباد:  آف شور کمپنیوں کا سرمایہ پاکستان لانے والوں کو چھوٹ دینے کیلئے خصوصی پیکیج کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے تجاویز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیز کا سرمایہ پاکستان لانے کیلئے ون ٹائم چھوٹ کی سکیم زیر غور ہے اور اس کیلئے خصوصی پیکیج کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ خصوصی پیکیج کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان لانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور سرمایہ کاروں کو چھوٹ دی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے سرمایہ پاکستان لانے میں پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں اور اس سکیم کا مقصد طریقہ کار کو آسان بنانا ہے تاکہ بیرون ملک سے پیسہ پاکستان آ سکے۔