ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے قریب ڈورن مار گرایا گیا

ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے قریب ڈورن مار گرایا گیا

تہران: ایران کے اینٹی ایئر کرافٹ کے حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر کے قریب فضامیں موجود ایک بغیر پائلٹ کے ڈورن طیارے مار گرایا۔ ایرانی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرشد اعلیٰ کے دفتر کےقریب فضامیں بغیر اجازت پرواز کرنے والے ایک مشتبہ ڈرون طیارے کو میزائل سے نشانہ بنا کر مار گرایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈورن طیارہ ایک دستاویزی فلم فوٹیج تیار کرنے کے لیے فضا میں چھوڑا گیا تھا مگر وہ اچانک ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوا جس کے بعد اسے گرا دیا گیا۔ خیال رہے کہ تہران کے وسط میں سپریم لیڈر کا دفتر شاہراہ باستور پر واقع ہے۔ سپریم لیڈر کے دفتر کو نہ صرف زمین پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے بلکہ فضائی حدود میں بھی کسی طیارے کو جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

سکیورٹی ایڈوائزر محسن ھمدانی نے کہا ہے کہ مار گرایا گیا طیارہ کوئی باضابطہ جنگی نوعیت کا ڈورن نہیں تھا بلکہ سرکاری ٹیلی ویژن کارپوریشن کا ایک چھوٹا جہاز تھا جسے تصاویر اور فوٹیج تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں