پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز،100 انڈیکس میں 200پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز،100 انڈیکس میں 200پوائنٹس کی کمی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت کی جانب سے سنائے جانے والے ممکنہ فیصلے سے قبل ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 200پوائنٹس کمی دیکھنے میں آئی جبکہ 100 انڈیکس38050 کی سطح سے نیچے آگیا۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ آج احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی جانب سے سنایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔