بھارت نے اسٹیڈیم کا نام سردار پٹیل سے ہٹا کر مودی رکھ دیا

بھارت نے اسٹیڈیم کا نام سردار پٹیل سے ہٹا کر مودی رکھ دیا
کیپشن: بھارت نے اسٹیڈیم کا نام سردار پٹیل سے ہٹا کر مودی رکھ دیا
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

نئی دہلی: مودی سرکار کی سرپرستی میں قومی ہیرو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر تعمیر کیے گئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے اب ’’نریندر مودی اسٹیڈیم ‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست گجرات میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا نام قومی ہیرو ’’سردار ولبھ بھائی پٹیل‘‘ کے نام پر رکھا گیا تھا اور اس کا افتتاح گزشتہ برس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر کیا گیا تھا۔

گجرات کی بی جے پی حکومت نے اب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے ’’نریندر مودی اسٹیڈیم‘‘ رکھ دیا ہے اور یہ نام اس وقت رکھا گیا جب بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹیسٹ جاری تھا اور وزیراعظم مودی اچانک اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے۔

بھارتی صدر رام ناتھ کوند نے اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں وزیراعطم مودی نے ہی کیا تھا۔

خیال رہے کہ بی جے پی کی جانب سے پہلی بار کسی قومی رہنما کی تذلیل نہیں کی گئی بلکہ اس سے قبل بھی گاندھی اور جواہر لعل نہرو جیسے قومی رہنماوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔