پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہو گئے

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہو گئے

کراچی: پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں جس کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) ذرائع کے مطابق یہ رقم چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہو چکا تھا اور پاکستان نے یہ رقم رول اوور کے تحت ادا کر دی تھی۔ 
مرکزی بینک کے ذرائع کے مطابق چین سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں