اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ نے مشتبہ آن لائن ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے غلط استعمال کی نشاندہی کیلئے نیا آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا۔
امریکی قونصلیٹ کے ترجمان کے مطابق نئے پورٹل کے ذریعے شہری مشتبہ ویزا فراڈ سے متعلق معلومات براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ آن لائن پلیٹ فارم کا مقصد ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق اطلاعات جمع کرنا اور عوام کیلئے شکایات درج کرانے کا عمل مزید آسان بنانا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق نیا نظام عوام کو مشتبہ سرگرمیوں کے بارے میں اہم معلومات محفوظ اور قابلِ اعتماد طریقے سے متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں سہولت فراہم کرے گا۔