بحرین میں پر امن دھرنے میں شریک افراد پر پولیس فائرنگ پر حزب اللہ کا سخت انتباہ‎

بحرین میں پر امن دھرنے میں شریک افراد پر پولیس فائرنگ پر حزب اللہ کا سخت انتباہ‎

ماناما: حزب اللہ نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں پر بحرینی فوجیوں کے حملوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بحرین کے فوجیوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے وہاں موجود پانچ شیعہ مسلمانوں کو شہید اور بیسیوں کو زخمی کر دیا تھا جس پر حزب اللہ نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آیت اللہ عیسی قاسم کی کسی بھی طرح سے کوئی توہین کی گئی یا انہیں کوئی نقصان پہنچایا گیا تو آل خلیفہ حکومت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے اپنے امریکی صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کے بعد کہ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے امریکہ کو کچہ لینا دینا نہیں ہے، اپنے عوام پر مظالم میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے اور اب وہ اپنے مخالفین کی نسلی صفائی میں لگی ہوئی ہے۔

حزب اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے میں انتہا پسندانہ سوچ اور فرقہ پرستی پھیلانے سے باز آ جائے۔

مصنف کے بارے میں