وزیراعلیٰ سندھ نے ججز کے مواخذے کا اختیار پارلیمینٹ کو دینے کی تجویز دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے ججز کے مواخذے کا اختیار پارلیمینٹ کو دینے کی تجویز دیدی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسید مراد علی شاہ نے ججز کے مواخذے کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر بھارت کی طرح پاکستان میں بھی یہ اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہوتا تو اداروں کے درمیان توازن رہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سازوں کو توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے، قانون ساز نااہلی کے ڈر سے آزادانہ طور پر کام نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 73 کا آئین اصل شکل میں بحال کرکے مقننہ کو طاقتور بنانا ہو گا کیونکہ اگر یہ نہ کر سکے تو کبھی عدلیہ راستہ روکے گی اور کبھی کوئی اور راستہ روکے گا۔ 

مصنف کے بارے میں