اے پی سی کی شاہکار فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی ، فردوس عاشق اعوان

اے پی سی کی شاہکار فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی ، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹویٹر اکاؤنٹ فردوس عاشق اعوان آفیشل

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنماء اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی ایک ٹویٹ میں  کہا ہے کہ  اے پی سی کی شاہکار فلم سکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی ۔

مفادات کی قیدی قیادت ہر مرتبہ مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔


ان کا کہناتھا کہ مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہےکیونکہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے ان کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے۔اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی۔مولانا فضل الرحمان کے اس منصوبے کا نتیجہ وہی نکلے گا جو ان کے الیکشن ایڈونچر کا نکلا تھا۔


فردوس عاشق اعوان نے مشورہ دیا۔اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب آئندہ چار سال کے لیے خود کو صرف دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔