آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی آسمان سے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری، 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی

 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی آسمان سے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری، 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی
سورس: File

دبئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو بے مثال طریقے سے خلا میں بھیج کر ٹرافی ٹور 2023 کا آغاز کیا گیا ہے۔ آئی سی  سی کی جانب سے جاری کی گئی  ویڈیو میں بتایا گیا کہ ٹرافی کو ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی تک لے جایا گیا جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔   ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا۔ اس کے بعد ٹرافی کو بھارت کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتارا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سےجاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو زمین سے 12 ہزار فٹ کی بلندی پر اسٹرافک اسکیل میں لے جایا گیا، جس کے بعد یہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتری۔ ٹرافی کا دورہ باضابطہ طور پر 27 جون سے شروع ہوگا اور ٹرافی دنیا کے 18 ممالک کا سفر کرے گی جن میں کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکہ، نائجیریا، یوگانڈا، فرانس، اٹلی اور میزبان ملک بھارت شامل ہیں۔

c0b70713f3491fc9d4413210a8338c2f

 آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کو  31 جولائی سے 4 اگست  تک پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرایا جائے گا۔

 
ٹرافی ٹور کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے کہاکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور اب تک کے سب سے بڑے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی الٹی گنتی میں ایک اہم موقع ہے۔ اس دورے پر ٹرافی سربراہان مملکت سے ملے گی، کمیونٹی کے اقدامات کا آغاز کرے گی اور دنیا بھر کے کچھ مشہور مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ کرکٹ کے ترقیاتی پروگراموں کی حمایت کرے گی۔


بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ کرکٹ کی طرح کوئی اور کھیل ہندوستان کو متحد نہیں کرتا۔ پورے ملک میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے کیونکہ ہم دنیا کی 10 بہترین ٹیموں کی چھ ہفتوں تک ڈھڑکنیں روکنے والی کرکٹ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ورلڈ کپ کے شروع ہونے کی الٹی گنتی کے ساتھ، یہ ٹرافی ٹور شائقین کے لیے ایونٹ کا حصہ بننے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ٹرافی پورے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر سفر کرے گی اور کمیونٹیز کو کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے جوش و خروش میں شریک ہونے کی ترغیب دے گی۔ یہ ملک بھر میں مشہور مقامات، شہروں اور نشانیوں کی نمائش کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ دنیا بھر کے شائقین کو انوکھا تجربہ دینے کے بعد ٹرافی 4 ستمبر کو ہندوستان واپس آئے گی جہاں اکتوبر-نومبر میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا انعقاد کیا جائے گا۔

3a9723f0e6703316e1726c25a0ded5f9

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کےشیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں