دل کے دورے سے بچانے والی انقلابی دوا تیار

 دل کے دورے سے بچانے والی انقلابی دوا تیار

نیویارک: دل کے دورے سے بچانے والا ایک انقلابی انجیکشن تیار کر لیا گیاہے جو نہ صرف لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے بلکہ مریضوں کو پھیپھڑے کے سرطان اور دیگر امراض کو بھی ختم کر سکتا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اگر مریض کو تین ماہ میں ایک مرتبہ یہ ٹیکہ لگایا جائے تو دل کے دورے کے خطرے کو 25 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ماہرین نے اسے دل کے امراض کے خاتمے میں ایک ’انقلابی علاج‘ قرار دیا ہے۔
گزشتہ 30 برس سے کولیسٹرول اور دل کے خطرے سے دوچار افراد اسٹیٹن دوائیں کھا رہے ہیں جس سے امراضِ قلب، فالج اور بلڈ پریشر میں افاقہ ہوتا ہے لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے ہزاروں لاکھوں افراد ہر سال ہارٹ اٹیک کا شکار ہو رہے ہیں جن کا بلڈ پریشر نارمل اور کولیسٹرول بالکل ٹھیک ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے دل کے معالجے کے نئے طریقوں کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے اور شاید یہ انجکشن کسی حد تک اس مسئلے کا حل ثابت ہو سکے گا۔