پی ایس ایل میں ڈی آر ایس سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل میں ڈی آر ایس سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلہ آج سے شارجہ میں شروع ہو رہا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اورپشاور زلمی آپس میں آمنے سامنے ہوںگے۔پلے آف کا مرحلہ شروع پوتے ہی پی ایس ایل میں ناقص امپائرنگ پر تنقید کرنے والوں کا منہ بھی بند  ہو جائے گا۔کیونکہ لیگ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ ڈی آر ایس سسٹم استعمال کیا  جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پلے آف میچز کے دوران ڈی آر ایس سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سسٹم کے استعمال کے ساتھ دونوں ٹیموں کو ایک ایک ریویو لینے کا موقع دیا جائے گا۔ کسی بھی غیر ملکی کرکٹ لیگ میں ایسا کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں ایسا ہوا کہ ڈی آر ایس سٹم استعمال کیا گیا ہو۔ اس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ میں ایک ایسی مثبت تبدیلی لے کر سامنے آیا ہے جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کو فائدہ ہو گا اور اس سے امپائر کے غلط فیصلے کی نظر ہونےوالے کھلاڑی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔