اس سال ٹیکس اور لیوی کی مد میں 33 فیصد زائد پیسے لیں گے: مفتاح اسماعیل

اس سال ٹیکس اور لیوی کی مد میں 33 فیصد زائد پیسے لیں گے: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل گیا ، اس سال ٹیکس اور لیوی کی مد میں 33 فیصد زائد پیسے لیں گے ۔

اسلام آباد میں ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت تمام دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لارہی ہے ، حکومت نے غریبوں کی نسبت امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس لگایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے ایم ای ایف پی ملا ہے ، پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں ، پچھلے 4 سال میں قوم کو 20 ہزار ارب روپے کا مقروض کیا گیا ، یہ قرض 71 سال کے قرضوں کا 80 فیصد ہے ۔ سابق حکومت نے غیر مستحکم سبسڈی عوام کو دی تھی جس کا ملک کو نقصان ہوا ۔

مصنف کے بارے میں