محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود یکم دسمبر سے 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود لامحدود جذبے کے ساتھ کراچی میں یکم دسمبر سے 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز کر رہے ہیں دنیا میں سب سے اہم لوکل گورنمنٹ سسٹم ہی ہوتا ہے اگر اس کو تباہ کیا جائے گا تو ملک میں جمہوریت نہیں چل سکتی

محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود یکم دسمبر سے 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، میئر کراچی

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود لامحدود جذبے کے ساتھ کراچی میں یکم دسمبر سے 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز کر رہے ہیں دنیا میں سب سے اہم لوکل گورنمنٹ سسٹم ہی ہوتا ہے اگر اس کو تباہ کیا جائے گا تو ملک میں جمہوریت نہیں چل سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کے ایم سی بلڈنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس سکرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، اظہار احمد خان، ممبر صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری،ضلعی وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، ضلع کورنگی کے چیئرمین نیئر رضااور دیگر بھی موجود تھے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی سے کچرا اٹھانے اور سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے 100 دن کے پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر سے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی مرمت اور استرکاری کے خصوصی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا یہ کام ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے روزمرہ کاموں کے علاوہ ہوں گے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے اور ہم سب ایک مشترکہ ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں گے،ہمارے اختیارات محدود ہیں مگر ہمارا جذبہ لامحدود ہے اور اسی جذبے کے تحت ہم شہریوں کی بلاامتیاز خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، ہماری وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ کراچی کے لئے خصوصی پیکیجز کا اعلان کریں جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کراچی کو اتنے وسائل ضرور فراہم کریں کہ یہ شہر اپنی ضروریات کو پورا کرسکے کیونکہ اسی شہر کے ریونیو سے پورا ملک استفادہ کر رہا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آج ہم جس 100 دن کے پلان کا اعلان کر رہے ہیں اس پر یکم دسمبر سے عملدرآمد شروع کردیا جائے گا، کے ایم سی ضلعی میونسپل کارپوریشنز کو تعاون اور مدد فراہم کرے گی جبکہ ہم جانتے ہیں کہ وسائل نہیں ہیںاور ہمارے اختیارات محدود ہیں مگر ہمارا جذبہ لامحدود ہے۔